Take a fresh look at your lifestyle.

بجلی گرنے سے 3خواتین ہلاک،12زخمی

رائے گنج،10جولائی:شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 خواتین ہلاک اور 12 زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تھانہ رائے گنج کے کوکراٹولی کے نونیا گاو¿ں میں جمعہ کی سہ پہر پورا گاو¿ں سوگ میں ڈوب گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت شوبھا برمن ، منڈا برمن اور چمپا برمن کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سب کا تعلق نونیا گاو¿ں سے تھا۔ پولس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے رائے گنج ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا ہے۔ معلومات کے مطابق تھانہ رائے گنج کے کوکراتولی کے نونیا گاو¿ں میں لگ بھگ 35 افراد کھیت میں دھان کی بوائی کررہے تھے۔ ادھر اچانک بجلی کی گرج چمک کے نتیجے میں شوبھا برمن ، مانڈا برمن اور چمپا برمن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 12 سے 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مہاراجہ پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔ جہاں اس کی حالت بگڑ گئی انہیں رائے گنج میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.