Take a fresh look at your lifestyle.

بجلی کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

مالدہ،15،جون : مالدہ ضلع کے حبیب پور تھانہ بلبل چندی کے علاقے سولوڈانگا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت وشوجیت سنگھ (26) کے نام سے ہوئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آج سہ پہر کا کھانا کھانے کے بعد وہ میدان میں ٹہل رہا تھا۔ اسی دوران بارش شروع ہوگئی۔ بارش کی وجہ سے گرج چمک کے نتیجے میں آسمانی بجلی گری ۔جس کے زد میں آکر نوجوان جا ں بحق ہو گیا۔اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے مالدہ کالج اور اسپتال بھیج دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.