کرن دیگھی،28جولائی:شمالی دیناج پور ضلع کے کرن دیگھی پولس اسٹیشن کے تونی بھیٹا کے علاقے میں 34 نمبر پر قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کافی تناو¿ پیدا ہوگیا ۔کرن دیگھی پولس ذرائع کے مطابق ، منگل کے روز دو بزنس مین موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سلی گوڑی سے مالدہ جارہے تھے ، ایک موٹرسائیکل ٹنی بھیٹا کے قریب قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹرسائیکل ڈرائیور محمد قاسم موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ایک اور شخص کو تشویشناک حالت میں کرن دیگھی رورل اسپتال میں داخل کرایا گیا ، ٹرک کا ڈرائیور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔پولس نے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیااور نعش پوسٹ مارٹم کےلئے بھجوا دی گئی ہے۔
Comments are closed.