Take a fresh look at your lifestyle.

امیت شاہ کے بیان پر بمان بوس کی تنقید

کولکاتا7 نومبر: مرکزی وزیر امیت شاہ کے تین روزہ بنگال دورہ کے پیچھے کا مقصد تو سب کے سامنے واضح ہوگیا۔ مگر ان کے بیان بھی سیاسی جماعتوں کے لئے تنازع کھڑا کر گیا۔ کل میڈیا سے مخاطب ہوکر امیت شاہ نے یہ دعوی کیا تھا کہ آئندہ 2021اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 200سے زائد سیٹوں پر جیت درج کرکے بنگال میں حکومت کی تشکیل کرے گی۔ اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے آج میڈیا کے سامنے کہا کہ صرف 200 ہی سیٹ کا ذکر انہوں نے کیوں کیا 294 سیٹوں کا بھی تو دعوی کر سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو خود پتہ ہے کہ بنگال میں اس کا دال نہیں گلنے والا ہے اس لئے بوکھلاہٹ کے مارے اس کے لیڈران اناب شباب بیان دیتے پھر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.