Take a fresh look at your lifestyle.

ممتا بنرجی نے وشوا بھارتی کی صدسالہ جشن میں درس گا ہ کی عظمتیں بیان کیں

کولکاتا۔ 24دسمبر : وشوا بھارتی صد سالہ جشن میں وزیر اعظم ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تقریب میں شامل ہوئے تو ممتا بنرجی نے اس تقریب سے دوری نبھاتے ہوئے سوشل میڈیا کو بہتر ذریعہ سمجھا اپنی مبارک بادیاں پہنچانے کیلئے انہوں نے بالواسطہ بیان میں رابند ناتھ کی دوبینی اور اعلیٰ ذہنیت کی داد دی جنہوں نے شانتی نکیتن میں وشوا بھارتی کی داغ بیل ڈال کر بڑے بڑے دانشوروں کو عالمی طور پر متعارف کیا ۔ وشو ا بھارتی یونیورسٹی جو اپنا سو برس پورا کرچکا ہے ۔ نوبل انعام یافتہ نے رابندر ناتھ ٹیگور نے اسے بحر علوم بنایاتھا جہاں سے آج بھی بڑ ے بڑے دانشور نکل رہے ہیں او ر شہرت کی بلندی تک جارہے ہیں ۔ ٹیگور کی بصیرت و دور اندیشی کا یہ یونیورسٹی عظیم نمونہ ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ویڈیو بیان میںیہی کہا کہ وشوا بھارتی جو ہندوستان کیلئے ایک مضبوط ورثہ ہے اس درس گاہ نے ٹیگور کی قیادت میں جنگ آزادی میں بھی اپنی شان برقرار رکھی گورو دیو کا اصل منشاءو مقصد یہی تھا کہ ہندوستان میں روحانیت و قومی بیداری کو فروغ دیا جائے اور خود کے اندر اعتماد پیدا ہو۔ یہ 1921کو قائم ہوا تھا اس وقت یہ یونیورسٹی سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے ۔ اس کے موسس رابندر ناتھ ٹیگو ر تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.