Take a fresh look at your lifestyle.

بچوں کو لیکر بیوی فرار،شوہر کا ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر

کولکاتا،7جولائی: کلکتہ ہائی کورٹ میں ، کوشک مترا نامی شخص نے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کا پتہ لگانے کےلئے درخواست دائر کی ہے۔ لاک ڈاون شروع ہونے کے بعد سے کوشک کی سابق اہلیہ اِپشیتا اور اس کے دو بچوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کوشک کا دعویٰ ہے کہ اِپشیٹا نے بچوں کے ساتھ کہیں خود کوچھپا رکھا ہے۔ اِپشیٹا کے وکیل کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہے۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جج راجشیکھر منہہ نے اس معاملے کو علی پور کورٹ میں منتقل کر دیاہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کوشک اور اِپشیتا کا کچھ سال قبل خاندانی جھگڑے کے سبب طلاق ہوگئی تھی۔ عدالت نے دونوں بچوں کو اِپشیتا کے حوالے کردیا اور شوہر کو ہفتے میں ایک بار بچوں سے ملنے کی اجازت دی گئی۔ عدالت نے دیکھ بھال کی رقم بھی طے کی۔ طلاق کے بعد اِپشیتا نے کوشک پر مار پیٹ کا الزام لگایا ، جس پر علی پور عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ طلاق کے بعد اِپشیتا اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ جب لاک ڈاو¿ن شروع ہوا تو ، کوشک نے ویڈیو کالنگ کے ذریعے اپنے بچوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس سے اِپشیتا نے صاف انکار کردیا۔ انلاک -1 میں جب کوشک اپنے بچوں سے ملنے کےلئے اِپشیٹا کے والدین کے گھر پہنچا تو وہاں تینوں نہیں تھے۔اِپشیتا کے والدین نے بتایا کہ انہیں اپنی بیٹی اور اس کے بچوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔اِپشیتاکے وکیل کا بھی کہیں پتہ نہیں ہے۔ اس کے بعد کوشک نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جج نے کہا کہ چونکہ کوشک پر پہلے ہی علی پور عدالت میں مار پیٹ کا مقدمہ چل رہا ہے ۔لہٰذا اسی عدالت میں اس معاملے پر سماعت کرنی چاہئے اور پولس کو اِپشیتا اور اس کے دو بچوں کو تلاش کرنے کا حکم دینا چاہئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.