Take a fresh look at your lifestyle.

وشو بھارتی معاملہ میں بی جے پی کے دو لیڈرآپس میں الجھ پڑے

کولکاتا،21،ستمبر:وشو بھارتی معاملہ میں بی جے پی کے دو لیڈران آپس میں الجھ گئے ہیں ایک کے بیان کے مطابق وہاں سیکس ریکیٹ چلتا ہے اور دوسرے کے بیان کے مطابق شانتی نکیتن اور وشو بھارتی یونیورسیٹی میں نہ کبھی سیکس ریکیٹ چلا ہے اور نہ کبھی چلے گا۔ خیال رہے کہ بی جے پی مہیلا مورچہ لیڈر اگنی مترا پال نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وشو بھارتی میں سیکس ریکیٹ چلتا ہے جبکہ بی جے پی لیڈر انوپم حاجرا نے آج میڈیا کو بیان دیتے ہوکہا کہ میں نے کبھی نہیں سنا ہے کہ وشو بھارتی میں سیکس ریکیٹ چلتا ہے کیونکہ میں بھی یہاں کا طالب علم رہا ہوں اور میں یہ قطعی برداشت نہیں کرونگا کہ کوئی میرے تعلیمی ادارہ جے تعلق سے غلط بیانی کرے۔ انوپم نے یہ بھی کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ وشو بھارتی معاملے میں ہم سب مل کر لڑ رہے ہیں اور اس حملے کی بھی ہم نے مذمت کی ہے مگر یہ نہیں برداشت کر سکتا کے وشو بھارتی کے نام پر لوگ غلط بیانی کرتے پھرسے۔ اس سے وشو بھارتی کی شان کو دھچکا لگے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.