کولکاتا،2،اکتوبر:زرعی قانون کی منظوری کے بعد سے مختلف ریاستوں سے احتجاج کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔مغربی بنگال میں سوائے بی جے پی کے دیگر تمام پارٹیاں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ جمعہ کو بی جے پی کے ذریعہ کولکاتا میں زرعی قانون کی حمایت میں بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس پر علاقے میں تناو¿ کا ماحول پیدا ہو گیا۔ در حقیقت 8 اکتوبر کو بی جے پی کی جانب سے اس بل کی حمایت میں ریاستی سکریٹریٹ یعنی نبانہ مہم کا اعلان کیا گیا ہے جسکی تیاریوں کے پیش نظر جمعہ کے روز کولکاتا میں ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں ریلی کو ای ایم بائی پاس سے نکالا گیا۔ ریلی جیسے ہی بیلیاگھاٹا پہنچی تو پولس نے روک دیا۔ اس بارے میں بی جے پی کے حامیوں اور پولس کے مابین کافی تنازعہ ہوا۔ پولس ذرائع کے مطابق کولکاتا میں کئی مقامات پر ، بی جے پی کی جانب سے زرعی قانون کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جسے پولس نے روک دیا ہے۔
Comments are closed.