کولکاتا،15،ستمبر: بی جے پی مشن بنگال 2021 کو کامیاب بنانے کےلئے کوئی کسر اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی اپنی پارٹی کے 110 سے زائدکارکنان کیلئے یوم تعزیت منائے گی جو بنگال کے سیاسی تشدد میں مارے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ پروگرام مہالیا سے ایک دن پہلے 18 ستمبر کو کولکاتا کے باغ بازار گنگا گھاٹ میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی ورچوئل انداز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ریاستی بی جے پی نے خود ہی باغ بازار گھاٹ پر پروگرام کا اہتمام کیا ہے ۔جس میں بی جے پی صدر جے پی نڈا بھی موجود رہے گیں۔اس عرصے کے دوران تشدد میں ہلاک ہونے والے بی جے پی کے 100 کارکنان کے اہل خانہ کو بھی پروگرام میں بلایا گیاہے۔ تاہم اس بار کورونا پر پابندیوں کی وجہ سے بھیڑ سے بچنے کےلئے ایک مختصر شیڈول طے کیا گیا ہے۔ریاستی بی جے پی کے نائب صدر پرتاپ بنرجی نے کہا کہ اس بار جنوبی بنگال کے اضلاع میں گزشتہ اکتوبر کے بعد سے ہلاک ہونے والے کارکنان کے صرف 15 کنبہ کے افراد حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے زیادہ ہجوم نہیں ہوسکتا ، لہذا اس بار شمالی بنگال کوچھوڑا جارہا ہے۔ بنرجی نے کہا کہ توقع ہے کہ قومی صدر جے پی نڈا ورچوئل انداز میں پروگرام میں شریک ہوں گے۔اسی کے ساتھ ہی ریاستی سینئر قائدین بشمول قومی جنرل سکریٹری اور بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ ، نیشنل جوائنٹ جنرل شیو پرکاش اورجوائنٹ انچارج اربند مینن بھی موجود ہوں گے اور سیاسی تشدد میں ہلاک ہونے والے پارٹی کارکنوں کو معاوضہ ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے بنگال سے پارٹی کے دیگر ممبران پارلیمنٹ کے بشمول ریاستی بی جے پی صدر اور ممبر پارلیمنٹ دلیپ گھوش کے امکانات کم ہیں۔
Comments are closed.