Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم:بی جے پی

علی پوردوار،09،جون:بی جے پی کے علی پوردوار ضلع صدر گنگا پرساد شرما نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ورچوئل ریلی نے انہیں دکھایا کہ کس طرح مغربی بنگال کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان تمام امور پر ایک تحریک چلائیں گے۔ واضح ہو کہ منگل کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ کی ورچوئل ریلی میں علی پوردوار ضلع کے 1274 بوتھس سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ آج علی پوردوار ضلع کے ہر بوتھ میں ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سماجی فاصلے پر عمل کیا اور وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ کی ورچوئل پبلک میٹنگ میں شریک ہوئے۔ ان لوگوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی بھی تقریر سنی۔ بی جے پی کے علی پوردوار ضلع صدر گنگا پرساد شرما نے کہا کہ علی پوردوار ضلع کے ہر بوتھ میں سات سے آٹھ مقامات پر آن لائن کے ذریعہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ورچوئل پبلک میٹنگ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان سب نے مرکزی وزیر امیت شاہ اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کی تقریر سنی ہے۔ مسٹر شرما نے کہا کہ امیت شاہ کی تقریر سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.