Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال اسمبلی الیکشن 2021کیلئے بھاجپا کا ماسٹر پلان

کولکاتا۔ 24دسمبر : بہار اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے اپنا سکہ جمانے کے بعد اب بنگال اسمبلی الیکشن 2021میں بھاری ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہونے کیلئے اپنی حکمت عملی کو بہتر و مفید تر بنانے میں جٹی ہے بی جے پی کے اعلیٰ دماغ سیاستدانوں نے بنگال پرقبضہ کرنے کیلئے آئندہ الیکشن میں اپنا دبدبہ بنانے کیلئے بنگال کو کئی حصوں میں بانٹ کر ہر مقام پر ایک نگراں کو تقرر کردیا ہے ۔ بھاجپا نے اپنی حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے 23اضلاع کو 5زون ، شمالی بنگال ، نوادیپ ، کولکاتا ، مدنا پور اور رارہ بنگا میں تقسیم کردیا ہے ان پانچ جگہوں میں پانچ نگراں کو بھی مقرر کردیا ہے جن میں سیانتن باسو،بسوا پر یہ رائے چودھری سنجے سنگھ ، اجیوترمئے سنگھ مہتو اور راجو بنرجی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.