Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی کا اسمبلی انتخاب میں ساﺅتھ کولکاتا پر خصوصی نظر

کولکاتا۔ 16ستمبر ۔ ساﺅتھ کولکاتا کے ضلع بی جے پی صدر سکدر کی نظر اب زیادہ سیٹوں پر ہے ۔ شنکر سکدر جو حال ہی میں ساﺅتھ کولکاتا کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں انہوں نے یہ ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں وہاں سے زیادہ سیٹیں وہ بی جے پی کو دلوائیں گے ۔ یہی اس کا فرض ہے ۔ ساﺅتھ کولکاتا سے ترنمول کانگریس 2019سے وہاں قائم ہے ۔ بی جے پی کے چندر باسو کو مالا رائے نے بری طرح شکست دی ۔ پہلے اسی سیٹ پر ممتا بنرجی لوک سبھا کی ایم پی تھیں ۔ مگر وزیراعلیٰ ہونے کے بعد انہوں نے اس سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ۔ ممتا اس سیٹ کو 2004,1999,1998, 1991اور 2009 کے جنرل الیکشن میں حاصل کی تھیں ۔ بھوانی پور جو ساﺅتھ کلکتہ کا قلب سمجھا جاتا ہے اتوار کو بی جے پی کے ورکروں کے ساتھ سکدر نے بہالا کے ساکھیر بازار میں ایک عوامی میٹنگ کی وارڈ نمبر 123میں اس میٹنگ کے الداعی سوربھ ساہا تھے ۔ سکدر نے کہا کہ ترنمول کی بدعنوانی اب فاش ہوگئی ہے ۔ بنگال ان کے ہاتھوں سے نکلنے والا ہے ممکن ہے کہ اسی سیٹ پر شوبھن چٹرجی فائز ہوسکتے ہیں کامیاب ہونے کے بعد جو ابھی بی جے پی کے وفادار بنے ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.