Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی کاپارٹی میںدسمبر تک 20 لاکھ مسلمانوں کو شامل کرنے کا ہدف

کولکاتا،15،ستمبر:بی جے پی اقلیتی محاذ کی بنگال یونٹ نے آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل برسراقتدار ترنمول کانگریس کے ووٹ کے حصول کو روکنے کےلئے رواں سال دسمبر تک 20 لاکھ مسلمانوں کو پارٹی سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اقلیتی سیل کے ریاستی صدر علی حسین کے مطابق قریب چار لاکھ مسلمان پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دسمبر تک 20 لاکھ اقلیتوں کو شامل کرنے کا ہدف بنایا ہے۔ اگلے چار ماہ میں یہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ مسلمان ریاست میں کل ووٹ کا تناسب 28تا30 فیصد ہے اور ریاست کی 294 سیٹوں میں سے 120 میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔علی نے الزام لگایا کہ برسوں کے دوران ، حزب اختلاف کی جماعتوں نے بی جے پی کے ارادوں کے بارے میں برادری کے ممبروں کو گمراہ کیا اور ان میں خوف کا ماحول پیدا کیا۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کے کئی دانشور اور تعلیم یافتہ نوجوان اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی ‘سب کا بکاس’ پر یقین رکھتی ہے۔بی جے پی کے مطابق ، ممبرشپ مہم کے دوران اس میں اقلیت آبادی والے اضلاع جیسے شمالی دیناج پور ، جنوبی دیناج پور ، کوچ بہار ، جلپائی گوڑی ، مالدہ اور مرشد آباد پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.