Take a fresh look at your lifestyle.

زانی بی جے پی کارکن کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قانونی حکم جاری

کولکاتا16 اکتوبر:پولس کسٹڈی میں رہتے ہوئے بی جے پی کے کارکن کی غیرفطری موت کے بعد ہائی کورٹ نے اسے پوسٹ مارٹم کوپھر سے کرانے کاآرڈر جاری کیا۔ جج راج شیکھر مہانتا نے یہ بتایا کہ آرجی کار اسپتال کے فارنسک ڈپارٹ کے چیف اس پوسٹ مارٹم کو انجام دیںگے اوراس پوسٹ مارٹم کاویڈیو گرافی بھی ہوگا۔ پھرآئندہ 21 اکتوبر کوپوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں کورٹ میں داخل کرنے ہوں گے۔
ایک نابالغ کواغواکرنے پرمشرقی مدناپور کے بتاش پور کے بی جے پی کارکن مدن گڈوانی کوپولس نے الزام پر گرفتار کیاتھا، پھرپولس حفاظت میں رہتے ہوئے اس کارکن کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسے فوراً ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایاگیا وہاں اسکی موت ہوگئی۔بی جے پی نے اس غیرفطری موت پر ہنگامہ کھڑاکردیا اورالزام پولس پرلگایا کہ اس نے لاک اپ می گوڑائی کو زدوکوب کیا، اب وہ اس پولس اہل کار کو ذمہ دار ٹہرارہے ہیں جس نے اتنی بربریت دکھائی اس کوکڑی سے کڑی سزاکی مانگ کی۔ اب اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کرے گی ، عدالت نے اس کیس کے پیش نظر دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ہدایت جاری کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.