Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی کارکن کی نعش کو لے کر بی بی گنگولی اسٹریٹ میں ماحول گرم

کولکاتا16 اکتوبر:پولس تھانے میں بی جے پی کے کارکن کی پراسرار حالت میں موت کے بعد بھاجپا نے پولس پرسیدھا نشانہ سادھا، بعد میںاس کارکن کی نعش کولے کربی بی گنگولی اسٹریٹ میں زبردست مظاہرہ کیا، بھاجپا کے اس نعش مظاہرے کے بعد شمالی کولکاتا سے سنٹرل ایونیوو بوبازار کراسنگ میں ٹرافک جام رہا ہے اورلوگوں کوکافی پریشانیاں درپیش آئیں۔ بی جے پی نے اس مشکوک موت کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے ہائی کورٹ میںعرضی بھی داخل کی ہے۔ ممکن ہے اس کیس کافائل دوبارہ کھلے ۔ اس دن نعش کو لے کرمارچ کرتے ہوئے بی جے پی کے کارکنوں کے ساتھ پولس کے درمیان تصادم بھی ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.