کولکاتا31 اکتوبر : گزشتہ 29اکتوبر کو بی جے پی کی جانب سے بلائی گئی بند کے دوران پارٹی ورکرس کی گرفتاری کے خلاف آج باگنان میں پھر سے احتجاج کیا گیا۔ اس روز کنکر ماجھی کو باگنان بند کے دوران قانونی شکنی کے الزام میں پولس نے گرفتار کیا تھا۔ لہذا کنکر ماجھی اور دیگر پارٹی ورکرس کی رہائی کے مطالبہ پر ہوڑہ بی جے پی ورکرس نے آج ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کیا۔ ویسے اس روز بی جے پی ورکرس نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر ہمیں باگنان بند کے دوران پولس نے اٹکانے کی کوشش کی تو ہم پورے ہوڑہ ضلع کو جلا کر رکھ دیں گے۔اسی وجہ سے قانون شکنی کے الزام میں اس روز پولس نے کچھ بی جے پی ورکرس کو گرفتار کیا تھا۔ آج پھر بیر بھوم کےملار پور میں 12گھنٹے کا بند بی جے پی کی جانب سے بلائی گئی ہے۔
Comments are closed.