علی پوردوار،12،ستمبر:سنیچر کے روز ، بی جے پی کے حامیوں نے علی پوردوار کے کامکھیاگوڑی میں ریاستی روڈ بلاک کرکے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ریاستی صدر اور وشنو پور کے رکن پارلیمنٹ سومترا خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔علی پوردوار ضلع یووا مورچہ کے ممبروں نے آج صبح ریاستی سڑ ک پر آمدورفت روک دیاجس سے ٹریفک نظام ٹھپ پڑ گیا۔ ان لوگوں نے آج بی جے پی کے ممبر اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ضلع یورا مورچہ کے صدر بپلب داس کی زیرقیادت اس مظاہرے میں یووا مورچہ کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یووا مورچہ صدربپلب نے کہا کہ وہ ممبرپارلیمان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے پولس کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولس پرحکمراں جماعت کی ایما ءپر عمل کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ریاست کے عوام اسے برداشت نہیں کریں گے۔
Comments are closed.