Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی کے احتجاج و مظاہرے کی وجہ سے سی آر ایو نیو گھنٹوں تک جام

کولکاتا4نومبر: امیت شاہ کی آمد سے قبل آج ریاستی بی جے پی ورکرس نے اپنی طاقت کی آزمائش کا بڑا موقع کیش کرایا۔ ریاستی حکومت کے خلاف آج بی جے پی ورکرس و حامیوں کا دھرم تلہ میں احتجاج و مظاہرے کا پروگرام تھا جسے کولکاتا پولس نے شروعات میں ہی ناکام بنا ڈالا۔ جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کے مارے بی جے پی حامیوں نے پولس کے ساتھ دھکا مکی کی اور خواتین حامیوں نے بھی خواتین پولس کے ساتھ بدسلوکی کا ای بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ لہذا بھگوا حامیوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کوکاتا پولس کو اضافی فورس کی ضرورت پڑ گئی اور اس طرح سے پولس نے بی جے پی حامیوں کی ہر کوشش کو ناکام بنایا مگر اس دوران کولکاتا کا سب سے مصروف سڑک سی آر ایونیو بہت بری طرح سے ٹریفک جام کی مار جھیلتا رہا۔بسیں اور ٹیکسیاں گھنٹوں سی آر ایو ایونیو میں سوبھا بازار سے محمد علی پارک تک اٹکی رہی اور لوگ پریشان نظر آئے مگر بی جے پی حامیوں پر عوام کی پریشانیوں ہو کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.