Take a fresh look at your lifestyle.

مدن گورائی کی دوسری پوسٹ مارٹم ویڈیوگرافی کے ساتھ

کولکاتا20 اکتوبر: پتاش پور کے بی جے پی کارکن مدن گورائی کی غیرفطری موت کے بعد کولکاتا ہائی کورٹ نے اب دوسری بار اس کے پوسٹ مارٹم کی ہدایت جاری کی ہے موصوف جج راج شیکھر سنہا نے یہ بھی کہاکہ اس بار پوسٹ مارٹم آر جی کاراسپتال کے سینئرمیڈیکل آفیسر وفارنسک ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر مشترکہ طورپرکریں گے ۔ پوسٹ مارٹم کرتے وقت جو بڑے واعلیٰ ڈاکٹر بھی وہاں موجود رہیں گے اورپوسٹ مارٹم کاویڈیو گرافی کوبھی یقینی کیاہے۔ پھرساری رپورٹ کومہربند لفافے میںکورٹ کے رجسٹرار کے حوالے کرناہوگا علاوہ ازیں کانتھی محکمہ اسپتال ایس ایس کے ایم اسپتال اورہرلال کااسپتال کی ساری رپورٹ ان کے فیملی وکیل کے حوالے کردیناہوگا۔
یاد رہے کہ ایک نابالغ لڑکی کو اغواکرنے کے الزام میں پتاش پور تھانے کی پولس نے مدن گورائی کوگرفتار کیاتھا۔ پولس حفاظت میں رہتے ہوئے اس کی حالت بگڑ گئی تواسے ایس ایس کے ایم اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ۔ وہاں جمعرات کو اس نے دم توڑ دیا ۔ بی جے پی نے اس موت کوغیرفطری بتاکر اس کی شکایت کورٹ میں کی اب مدن گورائی کی دوسری پوسٹ مارٹم ہونے والی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.