Take a fresh look at your lifestyle.

اسمبلی الیکشن سے پہلے دلیپ گھوش اور مکل رائے کے درمیان سرد جنگ جاری

کولکاتا،29جولائی: بیرک پور کے ایم پی ارجن سنگھ جو مکل رائے کے نہایت ہی قریبی ساتھی ہیں انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو فضول و ناکارہ بنایا جاتا ہے۔ قریب کے لوگوں کو پارٹی میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ارجن سنگھ نے ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مرکزی پارٹی کو ایسا ہی بتایا ہے۔
با وثوق ذرائع کے مطابق اس الزام کے بعد ریاستی صدر کے پوسٹ سے دلیپ گھوش نے استعفیٰ دینے پر آمادہ ہو گئے جب کہ انہوں نے اپنے بیان کی تر دید بھی کر دی۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق سوموار کو دہلی میں کولکاتا ، دمدم و بیرک پوراسمبلی حلقے پر مشتمل آسنسول کو لے کر ایک خاص میٹنگ ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ارجن سنگھ نے ریاستی صدر کے خلاف لا تعداد الزامات عائد کئے ۔ وہ مغربی بنگال میں پارٹی کی کار کر دگی کے معاملے میں سرداری بر قرار رکھتے ہوئے خاص کر اپنے ہی ہمنوا لوگوں کو اہمیت دیتے رہے ہیں۔ اس وقت مرکزی لیڈران کے سامنے دلیپ گھوش کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ان کے چاپلوس کارکنوں کی جم کر شکایتیں کی۔ ارجن سنگھ نے صاف طور پر کہا کہ اگر بنگال میں اسی طرح پارٹی کے کارکنوں کو اپنے دباو¿ رکھ کا کام کیاجائے گا تو پھر۱۲۰۲ءکا اسمبلی الیکشن اپنے حق میں کرنا ممکن نہیں ۔ بی جے پی پارٹی کی تنظیم کے جنرل سکریٹری سبرتو چٹو پادھیائے نے کہا بی جے پی میں ترنمول پارٹی کی طرح جھگڑے نہیں ہوتے ہیں اب اگر روزنامے کے ذریعہ ایسی خبریں آرہی ہیں تو اس کی تر دید میں دلیپ گھوش کو بھی بیان دینا چاہئے۔ سبرتو نے یہ بھی کہا کہ دہلی آنے کے بعد سے ہی اخباروں کے ذریعہ لا تعداد بے تکی باتیں اڑانے میں لگی ہیں۔ اس طرح بی جے پی کے کارکنوں کو پریشان کیاجا رہا ہے۔ اب میں کولکاتا واپس آکر ان افواہوں کو بے اثر دیکھنا چاہتا ہوں۔ اسمبلی الیکشن جتنا قریب آتا جا رہا ہے دلیپ گھوش بنام مکل رائے دنگل میں بھی ہنگامہ آرائی بڑھتی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.