کولکاتا،6اکتوبر: ابھی تو ٹیٹا گڑھ کے بی جے پی لیڈ منیش شکلا کے قتل کا معاملہ ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اسی اثناءبی جے پی کے ایک نیتا و سابق رکن اسمبلی سمیک بھٹا چاریہ بھی حملے کی زد میں آگئے۔ شر پسندوں نے ان کی گاڑی کو توڑ پھوڑ دیا اور ان کے موبائل کو بھی چھین لیا۔
بی جے پی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ منگل کو پارٹی کے کام سے فارغ ہو کر سمیک بھٹا چاریہ پر ترنمولی شر پسندوں نے اپنے حملے کا نشانہ بنالیا۔ دکھن24پر گنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے سہ دیب پور علاقے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ اس حملے میں سمیک کے ساتھ سات آٹھ پارٹی کے ممبران بھی زخمی ہوئے۔ اتنا ہی نہیں ان کی گاڑی کے علاوہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ سمیک بھٹا چاریہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ترنمول کے لگ ابگ ڈیڑھ سو لوگ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ ان کے ہاتھوں میں لاٹھی ، رڈ، بانس اور تیز دھار ہتھیار بھی تھے۔ سمیک نے ا س کا بھی خلاصہ کیا۔مگر ڈائمنڈ ہاربر کے ضلع ممبر نے اس کی تر دید کی۔ اس دن ڈائمنڈ ہاربر کے محکمہ دفتر کے سامنے ہی بی جے پی کا احتجاجی جلسہ کرنے کا منصوبہ تھا۔ وہیں شامل ہونے کے لئے بشیر ہاٹ کے سابق بھاجپا رکن اسمبلی سمیک بھٹا چاریہ گئے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں جونراجیت و لاقانونیت کا دور دورہ ہے اسی کے لئے تحریک کرنے کا پارٹی کا منصوبہ تھا۔ مگر اتنا کچھ ہوجانے کے بعد بھی پولس خاموش تماشائی بنی رہی سمیک بھٹا چاریہ کسان بل2020 کی حمایت میں بھی اس سے پہلے ضلع پارٹیوں کی جانب کئی بار جلسے جلوس کر چکے ہیں مگر اس بار ان کی حالت اور گاڑی قابل رحم حالت میں تھی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.