کولکاتا،5نومبر: بنگال بی جے پی یووا مورچہ کارکنوں کو ریلی نکالنے سے روکنے کے بعد کولکاتا پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ وہ پارٹی کارکنوں کے مبینہ قتل کےخلاف احتجاج کےلئے میو روڈ کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے اعلی رہنما امیت شاہ دو دن کے دورے پر بنگال پہنچنے سے پہلے یہ تصادم ہوا۔ ریاست میں بی جے پی کے 120 سے زیادہ کارکنوں کی ہلاکت کےخلاف احتجاج کرنے کےلئے بی جے پی یووا مورچہ نے سینٹرل ایونیو پر پارٹی دفتر سے میو روڈ تک ریلی نکالی۔
جب ریلی نکالنے سے روکا گیا تو کارکن سینٹرل ایونیو پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ جب پولیس اس کو راضی کرنے میں ناکام رہی تو اس نے طاقت کا استعمال کیا۔ اس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی اور پولیس نے بی جے وائی ایم کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ مہیلا مورچہ کے کارکنوں کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں زبردستی گرفتار کیا۔
Comments are closed.