Take a fresh look at your lifestyle.

بایاں محاذ، ترنمول کے اراکین اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت

کولکاتا،10اکتوبر: بی جے پی کی طاقت میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔ اس بار ترنمول اور بایاں محاذ کے میں شگاف ڈال دیا۔ مشرقی مدنا پور کے رام نگر کے تجربہ کار سی پی ایم کے رکن اسمبلی سودیش رنجن نائک اور مالدہ کے گاجل کا ترنمول رکن اسمبلی سوشیل چندر رائے ان دونوں نے ہی ریاستی بھاجپا کے صدر دلیپ گھوش کے سامنے بی جے پی کا جھنڈا تھام لیا۔ اب جیسے جیسے اسمبلی الیکشن قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہی ترنمول اور بی جے پی کے اندر توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان پارٹی کے دو معتبر و مستند لیڈران نے اپنی پرانی پارٹی سے رشتہ توڑ کر اب بی جے پی میں چلے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بی جے پی سے بھی کئی حامیوں نے ترنمول پارٹی میں سکونت پذیر ہوئے۔ اس بار ترنمول اور بایاں محاذ کے دو تجربہ کار لیڈران نے پارٹی بدلتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوئے دلیپ گھوش کی موجودگی میں۔
شنکرپور کا باشندہ سودیش رنجن نائک بایاں محاذ کا پرانا وفادار تھا۔2006 میں ترنمول سے سمریش داس کو ہرا کر رکن اسمبلی ہوا تھا۔ اب سمریش داس ایگرا کارکن اسمبلی ہوا ہے۔ گزشتہ مہینے میں ہی سمریش بابو کو کرونا کے شکار ہو کر جان سے گئے۔حالانکہ 2011 میں ترنمول کے اکھیل گری کے آگے سودیش رنجن شکست کھائی تھی۔ جبکہ دیگھا، شنکر پور سمیت رام نگر میںان کا دبدبہ زیادہ تھا۔ دوسری طرف گاجل کے منجھے ہوئے رکن اسمبلی سوشیل چندر رائے2011سے کانگریس کی ٹکٹ سے کامیاب ہوتا آیا تھا۔ بعد میں وہ ترنمول میں سما گئے ، بی جے پی کے مطابق مالدہ کے شمالی لوک سبھا کے ایم پی کھوگین مرمو کی تحریک سے سوشیل رائے نے بی جے پی میں داخل ہو گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.