Take a fresh look at your lifestyle.

کچھ مہینوں کے بعد بنگال میں رام راج : بی جے پی

کولکاتا،5،اگست:ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کےلئے بھومی پوجن کے بعد مغربی بنگال کے بی جے پی قائدین وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی سکریٹری راہول سنہا نے اپنے گھر پرپوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مہینوں کے بعد مغربی بنگال میں رام راجیہ قائم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے رام اور ہندو دیوتاو¿ں کی توہین کرتے تھے آج وہ نعرے لگارہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب وہ رام بھکتوں سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ایک انتہائی دیرینہ خواب تھا جسے اب پورا کیا جارہا ہے۔اشارے میں چیف منسٹر ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے راہول سنہا نے کہا کہ راون کے رشتے دار مغربی بنگال میں حکمرانی کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہر طرف ناانصافی ، لوٹ مار اور بدعنوانی پھیل چکی ہے۔ کچھ مہینوں کے بعد ، رام راج کابھی یہاں قیام عمل میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بنگال پورے ملک میں آگے تھا لیکن آج وہ ہر چیز میں پیچھے ہے۔ بنگال کے لوگ یہاں تبدیلی چاہتے ہیں اور اسی کے ذریعے زندہ رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.