کولکاتا 22 ستمبر:بنگال بی جے پی نے اسمبلی انتخابات 2021 کے پیش نظر ترنمول حکومت کے خلاف حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے۔ حکومت کے خلاف تحریک کے خاکہ کا بنانے کیلئے بی جے پی قائدین کی میٹنگ نئی دہلی میں شروع ہوگئی ہے۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی انچارج کیلاش وجئے ورگیہ ، ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش ، مرکزی شریک انچارج شیو پرکاش اور اروند مینن ، قومی سکریٹری راہول سنہا ، مرکزی کمیٹی ممبر مکل رائے ، ریاستی شریک تنظیم انچارج امیتابھ چکرورتی اور دیگر موجود تھے۔ بنگال کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک میٹنگ میں اس تحریک کی حتمی شکل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بدھ کے دن بنگال کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس میں اس تحریک کے حتمی خاکہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جو کرنا تھا اس پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ کچھ پروگرام بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی صدر جے پی نڈا سے میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پوجا سے پہلے اور بعد میں کیا پروگرام ہیں اس پر فیصلہ کیا گیا۔ وہ جلد ہی مرکزی وزیر داخلہ اور قومی صدر سے ملاقات کریں گے اور ان کے وقت کے مطابق ورچول میٹنگ طے کی جائے گی۔ ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال میں جمہوریت مخالف حکومت ہے۔بنگال میں اس حکومت کےلئے منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری راہل سنہا نے کہا کہ اجلاس میں عوامی تعلقات میں اضافہ پر تبادلہ خیال ہوا۔پوجا کے دوران عوامی رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں جمہوریت نہیں ہے۔جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔ماو¿ نواز سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔مذہبی وجوہات کی بناءپر دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ سنہا نے کہا کہ بی جے پی ورچول اور جسمانی دونوں طرح کے معاملات پر احتجاج کرے گی جس میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، طوفان کے دوران لوٹ مار ، کرونا کے خلاف جنگ میں ناکامی ، رقم کاٹنے ، چوری ، قتل اور مخالفین کے حقوق کی پامالی شامل ہیں۔ جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ راہول سنہا نے کہا کہ بنگال دہشت گردوں کا اڈہ بن گیا ہے ، مرکزی ایجنسی کو بنگال میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ احتجاج کرنے پر بی جے پی کارکنان کو قتل کیا جارہا ہے۔ ان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔ ترنمول کانگریس حکومت کے تحت بنگال میں منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
Comments are closed.