کوچ بہار،31جولائی:جمعہ کی صبح کوچ بہار ضلع میں طوفان گنج میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے تازہ بم برآمد ہونے کے واقعے پر پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ جیسے ہی یہ خبر ملی ، طوفان گنج پولس اسٹیشن کو ملی۔پولس نے پہنچ کربم کو اپنے ساتھ تھانے لےکر گئی۔ ناٹاباڑی اسمبلی حلقہ کے بی جے پی کے جوائنٹ کنوینر چرنجیت داس نے حکمراں ترنمول کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ سازش کے تحت علاقے میں بدامنی پھیلاناچاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح طوفان گنج نمبر ایک بلاک کے چلی خانہ ون نمبر ولیج پنچایت کے چلی خانہ مارکیٹ کمپلیکس میں واقع بی جے پی کے دفتر کے سامنے ایک تازہ بم برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز کی طرح ، جب بی جے پی کارکن پارٹی دفتر کھولنے وہاں پہنچے تو انہوں نے دفتر کے سامنے ایک تازہ بم دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے بی جے پی کے دیگر کارکنوں اور رہنماو¿ں کو آگاہ کیا۔ بعد میں اس کی اطلاع تھانے کو دی گئی۔ طوفان گنج تھانے کی پولس موقع پر پہنچی اور بم برآمد کرکے تھانے لے گئی۔
Comments are closed.