Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی ورکر کی لاش درخت پر جھولتی ہوئی ملی ، الزام ترنمول پر

مدنا پور 30جولائی : مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور کے رام نگر علاقے سے بی جے پی کے اےک رکن پرنا چندر دااس کی لاش درخت سے جھولتی ہوئی ملی ہے ۔ پرنا دو سالوں سے بی جے پی ےوتھ صدر کی ذمہ داری نبھا رہا تھا ۔ اس کے اہل خانہ بھی پرنا کے ترنمول کانگرےس سے علیحدگی اختےارکر کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سے کافی دباو¿ محسوس کر ہے تھے ۔ اب اس قتل کا وہ تصدیق کر رہے ہیں کہ پارٹی بدلنے سے اتنا بڑا حادثہ ہوا ہے۔ےہ سانحہ اےک ہفتے کے اندر بی جے پی اےم اےل اے دبےندر ناتھ رائے کی موت کے بعد ہو ئی ہے ۔ دبےندر ناتھ رائے شمالی دیناج پور کے اسمبلی رکن تھے ۔ آئندہ اسمبلی الےکشن کا بگل بج جانے کے بعدبنگال میں سےاسی رسہ کشی زوروں پر ہے اور اس کی وجہ سے اب کتنے پارٹی ورکر وں کی جان جائے گی ےہ بتانا تو مشکل ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.