Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی حامیوں کاڈانکونی میونسپلٹی کا گھیراو

ہگلی،7جولائی:آج ہگلی ضلع کے ڈانکونی میونسپلٹی کا بی جے پی حامیوں نے گھیراو کیا۔سڑک کی مرمت کے مطالبہ پر مقامی لوگوں نے بی جے پی حامیوں کے ساتھ مل کر ڈانکونی میونسپلٹی کا گھیراو کیا اور بدحال سڑکوں کی جلد سے جلد مرمت کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ بی جے پی حامیوں کے احتجاج سے کافی دیر تک ڈانکونی علاقے میں ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا نیز راہگیروں کو بھی کافی دشواریاں پیش آئیں۔خیال رہے کہ ترنمول کی قیادت میں ڈانکونی میونسپلٹی بورڈ پر ناکامی کا بھی الزام عائد کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.