کولکاتا۔ 4نومبر : مغربی بنگال بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے کارکنوں کے ساتھ پولس کی زبردست مڈبھیڑ دیکھا گیا جب بدھ کو یہ سارے میور روڈ کی طرف بڑھ رہے تھے اپنے ایک کارکن کے قتل کے خلاف احتجاج کررہے کہ یہ آپسی جھڑپ و مڈبھیڑ پولس کے ساتھ اس وقت ہوئی جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کولکاتا آرہے تھے پارٹی کو منظم کرنے کیلئے تاکہ2021کا اسمبلی الیکشن ان کے خلاف نہ رہے بی جے پی کے یوتھ مورچہ نے اسی دن اس احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا تھا اپنے ایک کارکن کے قتل کو مقصد بناکر اس ریلی میں بی جے پی کے 120نوجوان نے شرکت کیا۔ جب یہ احتجاجی ریلی سنٹرل کولکاتا کے وسط میں آگیا تو پولس نے مداخلت کی جس پر یوتھ مورچہ کے نوجوان پولس سے بھڑ گئے اور آگے بڑھنے میں پور ا زور صرف کیا ۔ پہلے پولس نے نوجوان کو ٹھنڈے دماغ سے سمجھایا اور انہی مصروف راستے میں اس طرح کی ریلی سے منع کیا بعد میں جب وہ مزید طیش میں آگئے تو پولس نے سختی برتی جس سے وہ پولس کے ساتھ دست و گریباں ہوگئے پولس نے پوری سختی سے مورچہ کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور اس ہاتھا پائی میں انہوں نے یوتھ مورچہ کے کئی نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔
Comments are closed.