Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال بم فیکٹری میں تبدیل:کھگین مرمو

مالدہ ،2 جولائی : مغربی بنگال بم کی فیکٹری میں تبدیل ہوچکا ہے۔ یہ باتیں شمالی مالدہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو نے گذشتہ روز مالدہ ضلع میں ٹوٹو دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جمعرات کے روزجائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد یہ باتیں کہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بیٹری میں دھماکے کی وجہ سے ایسا خوفناک حادثہ نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی اسرار ضرور ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے واقعے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ بدھ کے روز مالدہ شہر کے گھوش پاڑاعلاقے میں ٹوٹو (I رکشہ) کے دھماکے میں اس میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ آج کلکتہ سے فرانسک ٹیم موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ شمالی مالدہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کھگین مرمو نے بھی آج جائے وقوع کا دورہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بم دھماکے کے سوا ، بیٹری کا ایک عام سا دھماکہ اتنا بڑا حادثہ نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال بم کی فیکٹری میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.