Take a fresh look at your lifestyle.

سرحد عبور کرنے کے دوران 13 بنگلہ دیشی گرفتار

شمالی 24 پرگنہ 16 ستمبر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) جنوبی بنگال فرنٹیر کے اہلکاروں نے بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کو غیر قانونی طور پر پڑوسی ملک جانے کی کوشش کرنے والے 13 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ بدھ کو بی ایس ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پکڑے جانے والوں میں پانچ مرد ، 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔یہ تمام بنگلہ دیشی شہری بدھ کی صبح 3 بجے کے قریب اس وقت پکڑے گئے جب وہ پانچبوریا سرحدی چوکی کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔بیان کے مطابق رات کے وقت بی ایس ایف نے بارڈر چوکی پنچبوریا کے علاقے میں ہند بنگلہ دیش بارڈر روڈ پر گشت کرتے ہوئے 12 – 13 مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی جو بنگلہ دیش کی طرف جارہے تھے۔ جب بی ایس ایف کے جوانوں نے ان سے رکنے کو کہا تو وہ سب دوڑنے لگے۔لیکن پہلے ہی چوکنا فوجیوں نے تعاقب کیا اور تمام 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش میں انھوں نے بتایا کہ وہ سب بنگلہ دیش کے ضلع کھلنا کے رہائشی ہیں اور کام کے سلسلے میں برسوں سے ممبئی میں مقیم ہیں۔ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے بنگلہ دیش واپس جارہے تھے۔51 سالہ میزن نور، سلام شیخ جو پکڑے جانے والوں میں شامل تھے انہوں نے انکشاف کیا کہ اس نے 27 سال قبل اپنی روزی روٹی کی تلاش میں غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے ہندستان آئے تھے۔ یہاں آنے کے بعد انہوں نے ممبئی کے نالسوپارہ علاقے میں رہنا شروع کیا اور یہیں بس گئے۔ وہ ممبئی میں بطور معمار کام کرتا ہے۔ اور خواتین گھریلو طور پر کام کرتی ہیں۔بنگلہ دیشی شہریوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کےلئے اپنے ملک واپس جارہے ہیں۔ ان لوگوںنے دو دلالوں کا نام بھی بتایا۔جن کی مدد سے یہ لوگ سرحد عبور کرنا چاہتے تھے۔ ان میں کولکاتا کے ایک دلال منوج نے ان لوگوں کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باگڈا کے ایک اور دلال گسائی داس سے ملوایا جنھوں نے سرحد عبور کرنے کےلئے ان سے 1 لاکھ روپے لیالیکن جب وہ سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو بی ایس ایف نے انہیں پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران پکڑے گئے بنگلہ دیشی شہریوں سے 85.91 گرام سونا جس کی مالیت 4لاکھ12ہار416 روپے، 55 گرام چاندی ، 11 موبائل فون ، 1لاکھ27ہزار623 روپے بھارتی کرنسی اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ جیسے بی ایس ایف نے ضبط کر کر لیا بنگلہ دیشی شہریوں کو مزید قانونی کارروائی کےلئے ضبط شدہ سامان کے ساتھ باگڈا پولس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.