Take a fresh look at your lifestyle.

بارڈرپرفورس نے470 فینسی ڈیل کی بوتلیں ضبط کیں

مالدہ7 نومبر:مغربی بنگال کے ضلع سے بی ایس ایف نے ایک اسمگلر کو 470 بوتل فینسی ڈیل اوردو عددموبائل کے ساتھ گرفتار کیا اورایک دوسرے کیس میں فورس نے 125 بوتلیں فینسی ڈیل کے ایک گروپ کے ہاتھوں سے اپنے قبضے میں لیا ایک خفیہ رپورٹ ملتے ہی بی ایس ایف نے بانسوں سے بھرے جنگل میں چھپے اسمگلروں کودوڑایا توان کے قبضے سے بیگ بھر ا فیناشیڈل کی بوتلیں ملی،فورس نے ان بھاگتے ہوئے اسمگلروں کو مال کے ساتھ پکڑا پھر انہیں بی اوپی نوادہ لایاگیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران ان میں سے ایک نام گنیش منڈا پتہ چلااور وہ مالدہ ضلع کارہنے والاہے۔ اس نے ہی بتایاکہ اس غیرقانونی کام کووہ ایک گروپ کے ساتھ کافی عرصہ سے کررہاہے ۔ پوچھ تاچھ میںاس نے اپنے سبھی ساتھیوں کانام بھی مار کی چوٹ پراگل دیا، اس نے یہ بھی بتایاکہ فیناشیڈل کی یہ ساری بوتیلیں ہی شیخ سے خریدتاہے جوکالیاچک کارہنے والا ہے ۔ بعد میںان کے تمام ساتھیوں کوگرفتارکرکے گوپال گنج تھانے میں سونپ دیاگیا اوراسی پولس اسٹٓیشن میں سارے ضبط شدہ فیناشیڈل کی بوتلیں بھی دے دی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.