سلی گوڑی،27،اپریل:شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج تھانہ کی پولس نے تین اسمگلروں کو 50.75 گرام براو¿ن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ اسمگلروں کے نام راہول مترا ، سواپن داس اور سوامی پال ہیں۔ یہ سب رائے گنج تھانہ علاقے کے رہائشی ہیں۔ ان کے قبضے سے برآمد شدہ براو¿ن شوگر کی قیمت پانچ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ تمام ملزمان کو آج رائے گنج عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس کا خیال ہے کہ ان تمام ملزمان کا تعلق بین الملکی منشیات اسمگلنگ گینگ سے ہوسکتا ہے۔ پولس نے آج تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ پر لینے کی عرضی دی۔ پولس نے ملزمین سے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق رائے گنج کے ایف سی آئی موڑ میں بار بار یہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولس نے ایک نوجوان کو حراست میں لیا کہ اسمگلر منشیات فروخت کرنے میں سرگرم ہیں۔ پولس کی پوچھ تاچھ کے دوران مزید دو نوجوانوں کے بارے میں سراغ ملے۔ بعدازاں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کوگرفتار کرلیا۔ پولس نے ملزم کے پاس سے ایک بائیک اور 50 تا 75 گرام براو¿ن شوگر برآمد کیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولس کا خیال ہے کہ ان ملزمان کے بھوٹان اور آس پاس کی ریاستوں کے منشیات فروش گروہوں سے تعلقات ہو سکتے ہیں۔ رائے گنج کے ایس پی سومت کمار نے بتایا کہ ہیروئن کے ساتھ تین اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس کے بین ریاستی منشیات اسمگلنگ گینگ سے روابط ہوں ۔ پولس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.