Take a fresh look at your lifestyle.

براﺅن شوگر کیساتھ 3اسمگلر گرفتار

رائے گنج،29 مئی :شمالی دیناج پور ضلع کے تھانہ رائے گنج کی پولس نے براﺅن شوگر سمیت تین اسمگلروں کوگرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ جمعرات کی رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر رائے گنج کے کولک برڈ کے گھر سے منسلک سیال مونی جنگل علاقے سے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ۔ اسمگلروں کے نام بپا سرکار (32) اجے منڈل (26) اور وکرم ساﺅ (18) ہیں۔ بپا سرکار رائے گنج کے مغربی بیر نگر، اجے منڈل رائے گنج کے ربندر پلی اور وکرم ساﺅ رائے گنج کے نیتا جی سبھاش کالونی کا رہائشی ہے۔ اسمگلروں سے 44 گرام براو¿ن شوگر ، منشیات ناپنے کا سامان ، ایک اینڈرائڈ موبائل اور ایک موٹرسائیکل ضبط کیا گیا۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.