Take a fresh look at your lifestyle.

ایک کروڑ کی براﺅن شوگر کے ساتھ 6اسمگلر گرفتار

مالدہ،2 جولائی :مالدہ ضلع میں گلاپ گنج چوکی کی پولس نے چھ اسمگلروں کو ایک کلوبراﺅن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولس ذرائع کے مطابق براو¿ن شوگر کی مارکیٹ ویلیو قریب 1 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق انٹلیجنس کی بنیاد پر رات گئے دیر کالیاچک تھانے کے ضلع سری رام پور کے مطیع الرحمن نامی منشیات فروش کے گھر سے براﺅن شوگر کی ایک بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ اس واقعے میں ملوث ہونے پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سب کو پانچ روزہ ریمانڈ درخواست کے ساتھ مالدہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ، ملزمان کے نام مطیع الرحمن ، راجکول بسواس ، کریم اللہ شیخ ، سونو شیخ ، نرنجن رائے اور بپلب بھومک ہیں۔ ان میں سے پہلا کالیاچک تھانہ کے تحت سلیم پور علاقہ کا رہائشی ہے۔ جبکہ دو دیگر کا تعلق تھانہ گاجول کے علاقے رنگ بھاٹا سے ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزم سے ضبط شدہ براو¿ن شوگر پیکٹ مہر بند تھا جس کا وزن ایک کیلو بتایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ان سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے اور دو موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں۔ پولس ذرائع کے مطابق دیگر منشیات فروش ملزم مطیع الرحمن کے گھر جمع تھے۔ یہاں سے منشیات کی اسمگلنگ کا منصوبہ بنایا جارہا تھا۔ اس وقت ، گوپال گنج چوکی تھانہ کے پولس افسران رام چندر ساہا اور عبد الخیر کی قیادت میں مہم چلائی اور ان سب کو گرفتار کرلیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ آلوک راجوریہ نے بتایا کہ منشیات کے چھ اسمگلروں کے ساتھ ایک کیلوہیروئن بھی پکڑی گئی ہے ۔ پولس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.