مالدہ ،25،اپریل:معلومات کے مطابق جمعہ کے روز دیر رات گئے مالدہ ضلع کے کالیاچک پولس اسٹیشن کی ٹیم نے چورنگی روڈ علاقے میں ایک مہم چلانے ہوئے ایک ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر اس کی تلاشی لی۔ جس کے دوران ٹرک سے 500 گرام براون شوگر برآمد ہوئی ہے۔ ٹرک کالیاچک سے دارجلنگ کی طرف جارہا تھا۔ پولس ذرائع کے مطابق ملزمان کے نام محمد امجد اور سجل ساہا ہیں۔ محمد امجد سلی گوڑی شہرکا رہائشی ہے جبکہ سجل میرک کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز دونوں اسمگلر سلی گوڑی سے تربوز لے کر ٹرک کے ذریعہ مالدہ ضلع کے کال چینی پہنچے تھے۔ چورنگی موڑ علاقے میں پولس نے تلاشی کے دوران ٹرک سے براون شوگر برآمد کی۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ کالیاچک سے براون شوگر اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ اسے دارجلنگ لے جاسکے ۔غور طلب ہے کہ گذشتہ جمعرات کی رات تھانہ انگلش بازار کی پولس نے مکئی میں لے جانے والے ٹرک سے تقریبا ساڑھے تین کروڑ مالیت کی براون شوگر پکڑی تھی۔ جس کا وزن تین کلو 37 گرام تھا۔ اس سلسلے میں دو اسمگلروں کو پولس نے گرفتار بھی کیا ہے ۔اس واقعے کے 48 گھنٹوں کے اندر براون شوگر کے ضبط ہونے سے پولس انتظامیہ کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے۔ ایس پی الوک راجوریہ نے بتایا کہ ٹرک تربوز لے کر کالیاچک گیا تھا۔کالیاچک میں ٹرک کو خالی کر دیا گیا تھا اور وہ کل رات وہاں سے لوٹ رہا تھا۔ چورنگی موڑکے علاقے میں انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر مہم چلانے پر ٹرک سے براو¿ن شوگر برآمد کی گئی۔
Comments are closed.