Take a fresh look at your lifestyle.

براﺅن شوگر کیساتھ تین اسمگلر گرفتار

مالدہ ،08،جون :مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے ماتحت گولاپ گنج کی آو¿ٹ پوسٹ کی پولس نے براﺅن شوگر سمیت تین اسمگلروں کوگرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ اسمگلروں سے ڈیڑھ سو گرام براو¿ن شوگر ضبط کی گئی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق انٹلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تین اسمگلروں کو موٹرسائیکلوں سمیت گنگا نارائن علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان سبھی کو آج مالدہ ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق اسمگلروں کے نام نذرالاسلام 32 ، صدیق الحق 29 اور نصرالشیخ ہیں۔ یہ سب جلیہ بدھل زون کے تحت سری رام پور کے رہائشی ہیں۔ان کے پاس سے 150 گرام براو¿ن شوگر برآمد ہوئی ہے۔ جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً تین لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولس کو پتہ چلا ہے کہ اسمگلر کسی کو دینے کےلئے براو¿ن شوگر لے کر جارہے تھے۔اسی دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس کارروائی کرکے ان سب کو گرفتار کرلیا۔ مالدہ ڈسٹرکٹ عدالت میں بھی پیش کیا۔ اسی کے ساتھ ہی پولس بھی اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ اس گروہ سے اور کون لوگ وابستہ ہےں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.