مالدہ،16،جون :مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کی پولس نے دو مختلف جگہوں پر کارروائی کرتے ہوئے تین شرپسندوں کو براﺅن شوگر اور آتشیں اسلحہ کیساتھ گرفتار کیا۔ تینوں کو سوموار کی رات دیر گئے پولس نے تھانہ کالیاچک کے نارائن پور اور شیر شاہ علاقوں میں پولیس کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ ان سے تقریبا 1000 گرام براو¿ن شوگر اور سات ملی میٹر پستول اور چھ کارتوس برآمد ہوئے۔ منگل کو تمام ملزمان کو مالدہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمین کو سات دن کے ریمانڈ پر دیا جائے۔ پولس ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کالیاچک تھانہ کے نارائن پور علاقے میں سوموارکی رات 451 گرام براو¿ن شوگر ، ایک سات ملی میٹر پستول اور چھ راو¿نڈ کارتوس برآمد ہوئے۔ اس واقعے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ، جس کا نام جمن بسواس (33) بتایا جاتا ہے۔ وہ نارائن پور علاقے کا رہنے والا ہے۔ دوسری جانب ، شیرشاہی گرام پنچایت کے علاقے رانی چوک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرمہم چلاکر 2 افراد کو 509 گرام براو¿ن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان کے نام شریف شیخ اور راجکول شیخ ہیں۔ دونوں رانی چک کے رہائشی ہیں۔ پولس نے بتایا کہ ملزمین سے برآمد شدہ ہیروئن کی مارکیٹ ویلیو 5 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ اسمگلر بھوری شوگر کو ضلع سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن اس سے پہلے ہی پولس نے مہم چلا کرا سمگلروں کو پکڑ لیا۔ اسمگلروں سے آتشیں اسلحہ اور جدیدقسم کاگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس پی آلوک راجوریہ نے بتایا کہ دو مختلف علاقوں میں مہم چلا کر پولس نے ہیروئن کی ایک بڑی مقدار برآمد کی۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
Comments are closed.