مالدہ،04،جون : اولڈ مالدہ تھانہ کی پولس نے انٹلیجنس کی بنیاد پر ایک مہم چلائی اور دو اسمگلروں کو براو¿ن شوگر سمیت گرفتار کرلیا۔ پولس ذرائع کے مطابق بدھ کی رات کوا سمگلروں کو پرانے مالدہ کے ساہا پور گرام پنچایت کے بائی پاس سے منسلک علاقے میں ایک آم کے باغ میں مہم چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ ان کے پاس سے 300 گرام براو¿ن شوگر برآمد ہوئی ، جس کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 5پانچ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ جمعرات کے روز اسمگلروں کو مالدہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق اسمگلروں کے نام فرخ شیخ (23) اور جلوس شیخ (18) ہیں۔ یہ دونوں کالیا چک تھانہ کے بی بی گرام علاقے کے رہائشی ہیں۔ بدھ کی رات دونوں کو بائی پاس سے منسلک ایک آم کے باغ سے براو¿ن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔پولس نے بتایا کہ دونوں کسی تیسرے شخص کو براو¿ن شوگر بیچنے کے لئے یہاں جمع ہوئے تھے ، لیکن اس سے پہلے ہی وہ پولس کے قبضے میں آگئے۔ عدالت جاتے ہوئے ان سمگلروں نے بتایا کہ وہ لیچی توڑنے مزدور کی حیثیت سے وہاں گئے تھے۔ مزید بتایا کہ انہیں کسی جھوٹے کیس میںپھنسایا گیا ہے۔ وہ کسی بھی طرح سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہیں۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.