Take a fresh look at your lifestyle.

براون شوگر کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

مالدہ ،21،اپریل: لاک ڈاون کے درمیان مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کی پولس ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیادپرآپریشن کرتے ہوئے منشیات کے دو اسمگلروں کو گرفتارکر لیا۔ان کے پاس سے 250 گرام براون شوگر پکڑی گئی ہے ، جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ملزمان کے نام منت اللہ (21) اور پنکج ڈے (28) ہیں۔ منت اللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مالدہ ضلع کے کالیا چک کے تحت شجاع پور کا رہائشی ہے جبکہ پنکج دے دارجلنگ کا رہنے والا ہے۔ پولس نے سوموار کی رات کو دونوں کو 250 گرام براون شوگر کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ پولس اب اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ اسمگلر نے براون شوگر کو کہاں سے حاصل کیا تھا اور کہاں اسمگل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ پولس نے اس معاملے میں ایک امبیسڈر کار اور دو موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے پولس ذرائع کے مطابق یہ دونوں گذشتہ رات امبیسڈر کارمیں براو¿ن شوگر کے ساتھ اسمگلنگ کے لئے جارہے تھے کہ انہوں نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر آپریشن چلا کرانہیں گرفتار کرلیا۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.