Take a fresh look at your lifestyle.

کروڑوں روپئے کے براﺅن شوگر کیساتھ دو گرفتار

مالدہ ،23،اپریل: مالدہ ضلع میں انگلش بازارتھانہ کی پولس نے دو اسمگلروں کو براون شوگر کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا۔پولس نے بتایا کہ اسمگلروں سے تین کلوگرام 37 گرام براو¿ن شوگر برآمد ہوا ہے جس کی مارکیٹ ویلو تقریبا تین کروڑ روپے ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزمان کے نام منان شیخ اور شریف شیخ ہیں۔منان شیخ کالیاچک تھانہ کے علاقہ گلاب گنج کا رہائشی ہے جبکہ شریف شیخ کا تعلق کالیاچک تھانہ کے تحت شیرشاہی علی پور سے ہے۔پولس ذرائع کے مطابق دو اسمگلر کٹیہارسے ٹرک میں براون شوگر لیکر آرہے تھے اور مالدہ کے نیشنل ہائی وے 34 بائی پاس روڈ کے راستے کالیاچک جارہے تھے ۔ اسی دوران صدر تھانہ کی پولس نے خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی اور ٹرک کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران ٹرک میں رکھے ایک بیگ سے براون شوگر ملی۔ جس کا وزن 3 کلو 37 گرام تھا۔ مالدہ کے ایس پی آلوک راجوریہ نے بتایا کہ ایک طویل عرصے سے پولس منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ادھر انگلش بازار تھانہ کی پولس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولس نے براون شوگر اسمگل کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.