Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال بارڈر سے بی ایس ایف نے مویشیوں سمیت 1301 بوتلیں فنائل ضبط کی

مالدہ8 اکتوبر: بی ایس ایف ، ساﺅتھ بنگال فرنٹیر نے 06 مویشی جن کی قیمت 20.486 روپئے اور 1301 بوتل فنائل جن کی موجودہ قیمتیں 2,20,767 روپئے تک بتائی گئی ان کو ضبط کیا۔ انٹی ٹرانس بارڈر کرائم آپریشن میں8/7 اکتوبر2020 کویہ سارے غیرقانونی کام سرحد کے مختلف علاقوں سے بنگلہ دیش کے لئے ہوتے ہیں۔ ایک خفیہ رپورٹ کے بعد بی ایس ایف کی ایک ٹولی جن میں117 بٹالین تھی سیکٹربہرم پور میں۔ ان سرحدی محافظوں نے وہاں کی مشکوک حالت کاجائزہ لیا اوراس دراندازکوان کے مال سمیت دھر دبوچا، بتایاجاتاہے کہ یہ غیرقانونی مویشی اورفینائل سپلائی کرنے والے اسمگلر رات کے اندھیرے اورجنگل کی تاریکی کاسہارا لے کر اس طرح کے غیرقانونی کام کافی دنوں سے کررہے تھے ۔ ایک دوسرے واقعہ میں 08/07 اکتوبر 2020 کوکافی گھنٹے کی تلاشی کے بعد اور خاص انفورمیشن پربی ایس ایف نے چورانت پور جن میں 24 بٹالین تھی مالدہ سیکٹر میں وہاں اس علاقے میں 15 سے20 غیرقانونی طریقے سے کام کرنے والوں کی مضبو ط پکڑ ہے۔ وہاں کے زیادہ تراسمگلر تیز دھارہتھیار اورمہلک قسم کے اوزار سے بھی لیس ہوتے ہیں ۔ بی ایس ایف سے بھڑ بھی جاتے ہیں ان کو بھی بی ایس ایف نے پسپا کردیا۔ مگروہ سارے اندھیرے کاسہارا لے کربھاگ کھڑے ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.