کولکاتا،14 دسمبر: مغربی بنگال کے سابق مارکسسٹ نواز وزیر اعلیٰ اب روبہ صحت ہو چکے ہیں اور منگل تک اسپتال سے گھر بھی پہنچ جائیں گے۔ ووڈ لینڈ اسپتال میں ان کا علاج پوری پابندی سے ہو رہا ہے منگل کو گھر آجائیں گے مگر یہاں بھی وہ ہر لمحہ نگرانی میں رہیں گے۔ زندگی کی بقا کے لئے جتنے بھی مدد گار آلات تھے سبھی ہٹا لئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ9دسمبر کو سانس لینے کی تکلیف عارضہ ہے انہیں کولکاتا کے ووڈ لینڈ اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ اسپتال میں داخل کرتے ہی انہیں مصنوعی آکسیجن میں رکھا گیا تھا۔ کیونکہ ان کے جسم میں آکسیجن کی مقدار 70فیصد تھی۔ اور وہ کوویڈ-19 منفی بھی۔ کئی دنوں تک انہیں اورل اسٹیورائیڈ اور فیزیو تھیراپی میں مسلسل رکھا گیا تھا۔ اور مونیٹر سے ان کی صحت کی برابر خبر لی جا رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ہوم میک پیک کی مدد انہیں برابر لینی پڑے گی۔
Comments are closed.