Take a fresh look at your lifestyle.

بدھادیب کی حالت بہتر مگرخطرہ ہنوز برقرار

کولکاتا ، 11 دسمبر:کولکاتا کے مشہوراسپتال ووڈ لینڈ میں زیرعلاج سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت اس وقت بحال تو ہے مگرخطرے سے ٹلی نہیں ہے۔ جمعہ کو اسپتال سے یہی جانکاری ملی۔ اضافی ڈاکٹروں کی ٹیم 24 گھنٹے ان کی نگرانی میں ہے اس وقت این آئی وی (وینٹیلیشن) میں ان کو رکھاگیا ہے اور وہ بدستور بہتر ہورہے ہیں ان کا فشار خون ، نبض و آکسیجن کی رفتار ہنوز معمول پرہے۔ ڈاکٹر نے بتایا ۔ ایسی حالت میں بھی ڈاکٹروں نے کہاکہ خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ہروقت ان کی طبی نگرانی میں لگی ہے۔ یاد رہے کہ مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ اسپتال میں بھرتی ہوئے تھے اس وقت ان کاعلاج ووڈ لینڈ اسپتال کے آئی سی یو میں چل رہاہے۔ بدھادیب کو جب سانس کی تکلیف بڑھی تو انہیں فوراً ہی ووڈ لیند اسپتال لے جایاگیا اورانہیں آکسیجن دیاگیا۔ ان کے جسم میںآکسیجن کی مقدار 70 سے نیچے تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.