Take a fresh look at your lifestyle.

بس کرایہ میں بغیر اضافہ سروس دینا ناممکن : سنڈیکیٹ

کولکاتا،/10اگست: ایک بار پھر شہر کولکاتا میں بس ڈرائیوروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کرایہ نہ بڑھایا گیا تو وہ بس نہیں چلائیں گے۔ جوائنٹ کونسل آف بس سنڈیکیٹ کے جنرل سکریٹری تپن بنرجی نے واضح کیا کہ بسیں سڑکوں اس وقت تک نہیں چل سکیں گی جب تک ریاستی حکومت کرایوں میں اضافہ نا کرے گی۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بس چلانا مشکل ہوگا۔تپن بنرجی نے کہا کہ بس مالکان کو روزانہ 1000 سے 1200 روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ نوکری کرنے کےلئے تقریباً 37 لاکھ افراد مقامی ٹرینوں کے ذریعہ آمدورفت کرتے ہیں اور مختلف علاقوں سے کولکاتا آتے تھے لیکن مقامی ٹرینوں کی بندش کی وجہ سے لوگ کولکاتا نہیں آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سڑکوں پر بسیں کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ بس مسلسل چلتی رہے تو پھر کرایہ بڑھانا پڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال حکومت نے نجی بسوں کو ماہانہ 15 ہزار روپے الاو¿نس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی ستمبر تک تمام ٹیکس معاف کردیئے ہیں۔ اس کے باوجود ، اس کے بس مالکان کی تنظیم کرایہ میں اضافے کے مطالبے پر قائم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.