جلپائی گوڑی،29 مئی :سنیچر سے سلی گوڑی ،جلپائی گوڑی روٹ پر 20مسافروں کے ساتھ منی بس دوڑے گی ۔یہ معلومات جمعہ کے روز جلپائی گوڑی، سلی گوڑی منی بس ڈرائیورز آرگنائزیشن ، پسچم بنگا روڈ ٹرانسپورٹ لیبر ایمپلائز یونین نے دی۔ یونین ممبروں نے بتایا کہ سنیچر کے روز انتظامیہ کی ہدایت پر 20 مسافروں پر مشتمل منی بس سڑکوں پر چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاو¿ن اور معاشرتی دوری کے تمام اصولوں پر عمل پیرا ہوکر بسیں چلائی جائیں گی۔ تاہم ان لوگوں کا کہنا تھا کہ صرف 20 مسافروں پر مشتمل بس چلانے سے روزانہ دو سے ڈھائی ہزار روپے کا نقصان ہوگا لیکن بسوں کو حکومت کی ہدایت پر چلایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس وبا میں بس چلانے کے دوران ڈرائیوروں کو ماسک ، دستانے اور سینیٹائزر باقاعدگی سے استعمال کرائے جائیں گے۔
Comments are closed.