Take a fresh look at your lifestyle.

بس مالکان نے حکومت سے کرائے بڑھانے کی درخواست کی

کولکاتا 23 جون : ڈیزل کی قیمت میں اچانک اضافہ کی وجہ سے بنگال کے پرائیوےٹ بسوں کے مالکان نے رےاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ کراےہ میں اضافے کا فوری اعلان کرے ۔ وےسے بھی لاک ڈاو¿ن میں جو مسافر بسوں میں سفر کر تے ہیں وہ تعدادمیں نہاےت ہی کم ہو تے ہیں جس سے خرچ اٹھانا مشکل پر رہا ہے ۔ علاوہ از ایں بسوں کے مالکان نے اپنی مجبوری بی ظاہر کی اور کہا کہ بسوں سے جو منافع ہو تا ہے وہ نہاےت ہی قلیل ہے ۔ ان پےسو سے وہ اسٹاف کو تنخواہ ،راستے کا ٹےکس اور بےنک کا ای اےم آئی بھرنے سے بھی قاصر ہو رہے ہیں ۔ حکومت کا ےہ فرمان بھی ہے کہ لاک ڈاو¿ن میں سماجی فاصلہ کا لحاظ رکھتے ہوئے بسوں میں جتنی سیٹیں ہیں اتنے ہی مسافروں کو سوار کےا جائے ۔ اےسے میں جو رہی سہی انکم تھی وہ بھی جاتی رہی ۔ اےسے میں ڈیزل کی قیمت میں جو اضافہ ہو ا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ ان ہی وجوہات کو پیش کرکے بسون کے مالکان نے حکومت سے کراےہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کےا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.