کولکاتا،27جولائی: بس کرائے میں اضافہ پر بضد بس مالکان تنظیموں نے آج پھر ریاستی حکومت کے نام اپنا پیغام بھیجا کہ بغیر کرائے میں اضافہ کے بس چلانا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے اور یہ بہت ہی نقصان دہ سودا ہے۔ لہذا آئندہ کل سے ہمارے تنظیمیں شہر کی سڑکوں پر مزید کم بسیں اتاریں گی کیونکہ اب مزید نقصان سہنا ہمارے لئے نا ممکن ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی نے یہ واضح کر دیا تھا کہ کسی بھی قیمت پر بس کرایہ میں اضافہ نا ممکن ہے اور انہوں نی بس مالکان تنظیموں کوتین ہفتہ کی مہلت دی تھی مگر اب وہ مہلت ختم ہو گئی ہے لہذا اب ریاستی حکومت ان کے ساتھ سختی برتے گی۔ادھر بس مالکان تنظیموں نے آل بنگال جوائنٹ کونسل آف بس سنڈیکیٹ کی لیڈرشپ میں بس نہ چلانے کا میڈیاکے سامنے آج پھر سے اعلان کر دیا۔ کہا کہ بغیر کرایہ میں اضافہ کے بس چلانے سے انہیں بہت نقصان ہورہا ہے۔ اس لئے آئندہ کل سے کم بسیں سڑکوں پر اترینگی۔
Comments are closed.