کولکاتا ،16،مئی: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کے دو ٹوک اعلان نے بس مالکان تنظیموں کے نہ صرف عقل کو ٹھکانے لگا دیا بلکہ ان کی امیدوں پر پانی بھی پھیر دیا۔جس سے ناراض ہوکر بس مالکان تنظیموں نے بس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ آل بنگال بس و منی بس مالکان تنظیم کا یہ کہنا ہے کہ پرانے کرایہ میں بس چلانا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ اس سے ہمیں بہت نقصان ہونے والا ہے۔ لہذا مزید نقصان سہنے کی طاقت ہمارے اندر نہیں ہے۔ اتنا ہی نہیں بس مالکان تنظیموں نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ آئندہ سوموار کو وزیر ٹرانسپورٹ سے وہ پھر ملاقات کریںگے اور بس کرایہ میں اضافہ کےلئے ان سے اپیل بھی کریں گے۔ ادھر ریاستی حکومت نے یہ بھی اعلان کر دیا کہ عوام پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جا ئے گا اس لیے سوموار سے اضافی سرکاری بسوں کو سڑکوں پراتارا جا ئے گا۔اس بات سے پرائیوٹ بس مالکان کے ہوش اڑگئے جس سے بوکھلا کر ان لوگوں نے پھر سے حکومت کو خوشامد کر نے کا راستہ ڈھونڈ نکالا۔
Comments are closed.