آج چنسورہ گھڑی موڑ سے کولکاتا سالٹ لیک کےلئے سرکاری بس سروس کا آغاز ، بوڑوپاڑہ سے بھی بس چلانے کا مطالبہ کیا گیا ۔
ہگلی 15/جون ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے چنسورہ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار جب سے ساؤتھ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( SBSTC ) کے چئیرمین بنائے گئے ہیں تب سے لگاتار آمدورفت کے مسائل سے لوگوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے میں لگے ہیں ۔ لوکل ٹرینوں کے لئے لاک ڈاؤن اب بھی برقرار ہیں ۔ مگر ان لاک ( ون ) کے تحت سرکاری و غیرسرکاری دفتر ، مارکیٹ ، مال ، بازار منڈیاں کھول دی گئی ہے ۔ مگر لوگ وہاں تک کیسے پہونچے ۔ اس مسائل کو دیکتھے ہوئے ۔ ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں سے سرکاری بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ آج سے دو ہفتہ قبل چنسورہ گھڑی موڑ سے دھرمتلہ کےلئے دو جوڑی بسیں شروع ہوئی ۔ اسکے بعد کنتی گھاٹ کے علاقے سے ایک جوڑی بس سروس شروع ہوئی ۔ ساتھ ہی ضلع کے کئی گھاٹوں سے بھی آبی راستے سے لوگوں کو شہر سے جوڑنے کےلئے فیری سروس کا آغاز ہوا ۔ لیکن جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں ۔ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتے جارہا ہے اور یہ وسائل بھی کچھ خاص راحت نہیں دے پارہے ہیں ۔ لوگوں کے اسی مسائل سے بچانے کے لئے اسیت مجمدار آج صبح چنسورہ گھڑی موڑ سے ایک اور سرکاری بس سروس کا آغاز کیا ۔ جو صبح 8 : 45 منٹ میں چنسورہ گھڑی موڑ سے کولکاتا کے سالٹ لیک کوروناموئی تک کے لئے ایک جوڑی بس سروس کا آغاز کیا ۔ آج صبح ایس ڈی او ارندم بسواس ، SBSTC کے ڈیویژنل منیجر سبھیندو مکھرجی ، ڈیپو انچارج رنجیت رائے چودھری اور ہگلی چنسورہ میونسپلٹی کے چئیر پرسن گوری کانتو مکھرجی نے ہری جھنڈی دیکھا کر بس کو روانہ کیا ۔ اس دوران اسیت مجمدار نے بتایا کہ چنسورہ گھڑی موڑ سے روزانہ صبح 8 بجکر 45 منٹ پر کورونا موئی ( سالٹ لیک ) کےلئے بس روانہ ہوگی اور واپسی شام کو 5 بجکر 45 منٹ میں کورونا موئی سے چنسورہ گھڑی موڑ کے لئے کرے گی ۔ ادھر چنسورہ گھڑی موڑ سے کولکاتا کےلئے لگاتار سرکاری بسوں کی سہولیات کو لیکر آدی سپتو گرام اسمبلی حلقہ کے تریوینی شب پور موگرا بوڑو پاڑہ کے لوگوں نے کہا کہ کیا اس علاقے میں لوگ نہیں رہتے ہیں ؟ یہاں کے لوگ کولکاتا آمدورفت نہیں کرتے ہیں ؟ یہاں کوئی کاروباری نہیں ہے ؟ یا یہاں کے لوگوں کا پیٹ نہیں ہے ؟ آخر یہاں کے لوگوں کے ساتھ ایسا سوتیلا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے ۔ یہاں کے ایم ایل اے اس بارے میں کیوں نہیں سوچ رہے ہیں ۔ کب تک ہم بیکار رہیں گے ۔ ہمارے لئے آمدورفت کا بندوبست نہیں کیا گیا تو ہم بھوکے مرجائیں گے ۔ بانسبیڑیا کے کچھ چھوٹے کاروباریوں نےکہا کہ ہمارے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ ہم ٹرانسپورٹ سے مال منگوائیں ۔ آج دکانیں کھالی پڑی ہوئی ہیں ۔ مال کی خریداری کےلئے کولکاتا جانے کا کوئی بندوبست نہیں ہے ۔ کرائے کی گاڑی دو چار کاروباری ایک ساتھ ملکر لے جارہے ہیں ۔ مگر اسکے لئے موٹی رقم چکانی پڑتی ہے ۔ جسکی وجہ سے نفع نقصان کا فرق باقی نہیں رہ جاتا ہے ۔ اگر یہی حال رہی تو ہماری دکانیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوجائیں گی ۔ ہمارے ساتھ لوگوں کے سامنے بھی مسائل پیش آنے لگے ہیں ۔ ان لوگوں نے کہا کہ کچھ نہیں تو کم سے کم ایک سرکاری بس بوڑو پاڑہ موڑ سے کولکاتا کےلئے شروع کی جائے تاکہ ہمیں کچھ راحت مل سکے ۔ ہم ایس بی ایس ٹی سی کے چئیرمین اسیت مجمدار کے ساتھ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ہماری تکلیف و مسائل کو سمجھیں اور یہاں سے بس سروس کا آغاز کریں ۔
Related Posts
Comments are closed.